24 جنوری، 2018، 5:53 PM

امریکہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

امریکہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

امریکہ کے علاقہ گارلینڈ میں دو مسلح افراد کی فائرنگ سے نیپالی نژاد امریکی نوجوان ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے علاقہ گارلینڈ میں دو مسلح افراد کی فائرنگ سے نیپالی نژاد امریکی نوجوان ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو مسلح افراد نے گارلینڈ میں اوایٹ روڈ پر واقع ایگزان گیس اسٹیشن پر کام کرنے والے کیشئرمنیش پانڈے کو مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جبکہ مسلح افراد لوٹ مار کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مسلح افراد کی سرویلنس وڈیو گارلینڈ پولیس نے جاری کی ہے جس میں دونوں مسلح افراد کو با آسانی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30سالہ منیش پانڈے کی حیثیت سے ہوئی ہے،سوشل میڈیا کے مطابق مقتول منیش پانڈے کا تعلق نیپال کے شہر گورکھا سے تھا۔ منیش گذشتہ پانچ سالوں سے اس اسٹور پر کام کر رہا تھا اور یہ ان کے فیملی ممبرز کی طرح تھا، پولیس نے مسلح افراد کے بارے میں معلومات کی فراہمی پر پانچ ہزار ڈالر کا انعام رکھا ہے ۔

News ID 1878271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha